حضرت محمدﷺ اور مدنی معاشرے کا استحکام : Short Question
آپﷺ نے مدینہ منورہ میں تشریف لا کر مساجد کی تعمیر ، مواخات اور میثاق مدینہ کے اہم کام کیے ۔
عبد اللہ بن اُبی اپنی حکمرانی کھو جانے کی وجہ سے مسلمانوں کا دشمن بن گیا ۔
منافقوں نے مسلمانوں میں پھُوٹ ڈالنے اور ان کے خلاف خفیہ ساز شیں کرنے کے لیے مدینہ منورہ کے مضافات میں ایک مسجد بھی تعمیر کی جسے "مسجد ضِرار " کا نام دیا گیا۔
آپﷺ نے انھیں شہر بدر کرنے کا حکم دیا اور یہ لوگ جلا وطن ہو کر شام کے سرحدی علاقے میں جا بسے ۔
اگر ہمارے عالم ایمان لے آئے تو ہم بھی ایمان لے آئیں گے ۔آپﷺ نے اس مطالبے کو منظور فر مایا اور ان کی طرف روانہ ہو گئے ۔ راستے میں بذریعہ وحی آپﷺ کو علم ہو گیا کہ یہودی دراصل انھیں قتل کرنا چاہتے ہیں ۔ بنو نضیر کی ان سازشوں ، سر کشی ،بغاوت اور عہد شکنی کی وجہ سے آپﷺ نے بنو نضیر کا محاصرہ کیا۔